Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں فضائی آلودگی امراض میں اضافے کا سبب بننے لگی

لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے آج بھی دوسرا نمبرہے
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2024 03:56pm

پنجاب میں فضائی آلودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

صوبہ پنجاب کا شہر لاہورکا دنیا بھرمیں فضائی آلودگی کے اعتبار سے آج بھی دوسرا نمبرہے۔ شہر میں اسموگ کی اوسط شرح دو سو چھبیس ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہر ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس چار سو دس،مراتب علی روڈ کا اے کیو آئی دو سو چھہتر جبکہ ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو ساٹھ ریکارڈ کیا گیا۔

بارش اور برفباری کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

پنجاب میں فضائی آلودگی کے سبب وبائی امراض میں اضافہ ہونے لگا ہے، بڑھتی فضائی آلودگی کے باعث گلے، سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن جیسی بیماریاں بڑھنے لگی۔

طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ماسک پہن کر گھروں سے باہر نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ایئر کوالٹی انڈیکس کو چیک کریں، گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو بند رکھا جائے۔

پاکستان