Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں کتنے ہزار مقدمات زیرِ التوا ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ مقدمات نمٹائےجانے کی تفصیلات شامل ہیں
شائع 30 اکتوبر 2024 02:19pm

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نمٹائے گئے اور زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ مقدمات نمٹائےجانے کی تفصیلات شامل ہیں۔

ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق 29 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں 36 مقدمات کا اندراج ہوا اور 29 اکتوبر کو 124 مقدمات نمٹائے گئے۔

گزشتہ عدالتی ہفتے سپریم کورٹ میں 582 مقدمات کا اندراج ہوا اور 700 مقدمات کو نمٹایا گیا جبکہ ستمبر 2024 میں 1013 مقدمات درج ہوئے اور 1310 مقدمات نمٹائے گئے۔

مارچ 2024 میں 822 مقدمات دائرہوئے اور 1462 مقدمات نمٹائے گئے، اپریل کے مہینے میں 1795مقدمات دائر ہوئے اور1516 مقدمات نمٹائے گئے جب کہ مئی میں 1890 مقدمات دائر ہوئے اور 942 مقدمات نمٹائے گئے۔

سپریم کورٹ کے مطابق جون میں 1423 مقدمات دائر ہوئے اور804 مقدمات نمٹائے گئے، جولائی میں 2125 مقدمات دائر ہوئے اور 1102 مقدمات نمٹائے گئے جب کہ اگست میں 1927 مقدمات دائر ہوئے اور1083 مقدمات نمٹائے گئے۔

ویب سائٹ پر اپ لوڈ تفصیلات کے مطابق 29 اکتوبر تک سپریم کورٹ زیرالتوا مقدمات کی تعداد 59 ہزار 996 رہی جب کہ گزشتہ عدالتی ہفتے میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 78 تھی۔

Supreme Court

اسلام آباد

pending cases

pending cases list

cases list