Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

’دانیہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہا جائے‘، بشریٰ اقبال نے فتویٰ نکلوالیا

عامر لیاقت کی وفات کے وقت دانیہ ان سے طلاق یافتہ تھیں، پبلک نوٹس
شائع 30 اکتوبر 2024 01:55pm

مرحوم مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ کہے جانے پر ایک فتویٰ حاصل کر لیا ہے۔

بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک پبلک نوٹس شیئر کیا، جس میں انہوں نے تمام میڈیا چینلز، قانونی مشیروں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، اور عوام سے باضابطہ درخواست کی کہ دانیہ ملک کو مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہا جائے۔

بشریٰ اقبال کے جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق عامر لیاقت کی وفات کے وقت دانیہ ان سے طلاق یافتہ تھیں اور اب وہ حکیم شہزاد کے ساتھ شادی کر چکی ہیں۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ دانیہ کا مرحوم عامر لیاقت کے ساتھ شادی کا کوئی ریکارڈ نادرا کے سسٹم میں موجود نہیں ہے، عدم ثبوت اور فتویٰ کی بنیاد پر دانیہ کو عامر لیاقت کی بیوہ قرار نہیں دیا جا سکتا، اور نہ ہی وہ عامر لیاقت کی وراثت میں کوئی حق دار ہیں۔

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی وراثت میں حصے کیلئے ایسا وکیل کرلیا جو ’بیوہ کی بھی طلاق کروا دے‘

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ٹک ٹاکر دانیہ مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ تھیں۔ عامر لیاقت 9 جون 2022 کو انتقال کر گئے، اور اس کے بعد دانیہ نے ان کی جائیداد میں حصہ طلب کیا تھا۔ دانیہ کی اس درخواست نے تنازعہ کو مزید بڑھا دیا۔

بشریٰ اقبال نے اس کے علاوہ دانیہ ملک پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے عامر لیاقت کے ساتھ شادی نہیں کی، بلکہ مالی فائدے کے لیے ایک ڈیل کی تھی۔ بشریٰ اقبال اور ان کی بیٹی نے دانیہ کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا، جس میں انہوں نے دانیہ کو عامر لیاقت کی موت کی وجہ قرار دیا۔

دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد پانچویں شادی کے خواہش مند، اداکارہ کو پرپوز کر دیا، ویڈیو وائرل

مزید برآں، 2022 میں دانیہ کو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کئی ماہ بعد، عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا تھا، جس نے ان کے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

پاکستان

Dr Amir Liquat

Dania

Amir liquat