Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شبلی فراز کا گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

شبلی فراز کیخلاف بے شمار من گھڑت اور جعلی مقدمات بنائے گئے، درخواست میں مؤقف
شائع 30 اکتوبر 2024 01:02pm

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

شبلی فراز نے کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کر دی، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی جی ایف آئی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شبلی فراز کے خلاف بے شمار من گھڑت اور جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں، پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 100 سے زائد مقدمات بنائے گئے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا گیا

شبلی فراز نے درخواست میں استدعا کی کہ کسی بھی معلوم اور نامعلوم مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، کسی بھی مقدمے میں گرفتاری عدالت کی اجازت سے مشروط کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے، درخواست گزار سے متعلق تمام مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

shibli faraz

Islamabad High Court

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

senator shibli faraz