Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسداد دہشتگردی عدالت نے صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے

عدالت کی آئندہ سماعت پر ملزمہ صنم جاوید کو پیش ہونے کی ہدایت
شائع 30 اکتوبر 2024 10:59am

9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں صنم جاوید کے خلاف 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹ صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے، ملزمہ کے پیش ہونے کے باعث ورانٹ گرفتاری منسوخ ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ صنم جاوید کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ATC

lahore

atc lahore

sanam javed

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti social media activist