Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواجہ آصف کے بشریٰ بی بی سے متعلق بیان پر بیرسٹر سیف کا رد عمل آگیا

پوری ن لیگ کا بشریٰ بی بی کی پشاورموجودگی پراعتراض سمجھ سے بالاتر ہے، صوبائی مشیر اطلاعات
شائع 30 اکتوبر 2024 10:03am

وزیر دفاع خواجہ آصف کے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے متعلق بیان پر مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا رد عمل سامنے آگیا۔

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف سمیت پوری ن لیگ کا بشریٰ بی بی کی پشاورموجودگی پراعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل ٹولے کو پتہ ہونا چاہئیے کہ پشاور پاکستان کا حصہ ہے لندن کا نہیں، نااہل لیگ کا خیال ہے کہ بشری بی بی نواز شریف اور مریم نواز کی طرح لندن کیوں نہیں گئیں۔

میشر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ لندن وہ بھاگتے ہیں جو ڈیل کرتے ہیں بشری بی بی نے ڈیل نہیں کی ہے، بشری بی بی پاکستان کی شہری ہے اور پشاور پاکستان کا حصہ ہے، وہ جب تک چاہیں پشاور میں رہ سکتی ہیں، بشری بی بی نے بہادری کے ساتھ 9 ماہ قید کاٹی۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں مریم نواز کے ایماء پر خواتین کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا ہے وہ سب کے سامنے ہے، راج کماری مریم نواز کی جعلی حکومت میں خواتین کی عزتیں اچھالی جارہی ہیں، مریم نواز کو ایک دن اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

peshawar

bushra bibi

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

BUSHRA BIBI CASE

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor