Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی طلبہ کے خطرناک مذاق نے دنیا بھر کی توجہ سمیٹ لی

لاہور کی یونیورسٹی کے طلبہ کئی افراد کو گردن سے پکڑ کر گھماتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
شائع 29 اکتوبر 2024 11:33pm

پاکستان طلبہ کے ایک خطرناک اسٹنٹ نے دنیا بھر کی توجہ سمیٹ لی ہے تاہم اس حوالے سے انٹرنیٹ پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔ تبصروں میں بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ اس نوعیت کے اسٹنٹ سے کسی کی جان بھی جاسکتی ہے، ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ سکتی ہے یا پھر ڈِسک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبہ کا ایک گروہ ایک خطرناک اسٹنٹ کر رہا ہے۔ لاہور کی سپیریئر یونیورسٹی کے طلبہ کا ایک گروپ کسی بھی طالب علم کو ہاتھوں کے گھیرے میں لے کر جھولے کی طرف پورا گھمارہے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے بیشتر بڑے پورٹلز پر وائرل ہوچکی ہے۔

خطرناک بات یہ ہے کہ پلٹے جانے والے طالب علم کو گردن سے پکڑا جارہا ہے۔ ذرا سی غلطی سے گردن کی ہڈی بھی ٹوٹ سکتی ہے۔ انسٹا گرام پر اس ویڈیو کو اب تک 4 کروڑ 67 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین کے لیے یہ اسٹنٹ تفریح کے بجائے خوف کا باعث بنا ہے۔ بہت سوں نے بتایا کہ وہ یہ ویڈیو دیکھتے ہوئے دل تھام کر رہ گئے۔

انسٹا گرام پر یہ ویڈیو علی حسن اور ذکی شاہ نے شیئر کی۔ ویڈیو کے کیپشن میں ’سپیریئر یونیورسٹی میں تفریح کے لمحات‘ لکھا ہے۔

بہت سے انٹرنیٹ یوزرز نے لکھا ہے کہ یہ ویڈیو کسی بھی اعتبار سے پُرمزاح نہیں۔ یہ تو بہت ہی خطرناک ہے۔ ایسے اسٹنٹ کے نتیجے میں انسان معذور ہوسکتا ہے یا جان بھی جاسکتی ہے۔

بہت سوں نے لکھا ہے کہ تفریح کے اور بھی بہت سے طریقے ہوسکتے ہیں، یوں کسی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنا کسی بھی زاویے سے تفریح نہیں۔

Pakistani Students

SEVERE CRITICISM

DANGEROUS STUNT

FLIPPING UPSIDE DOWN

INTERNET SHOWS ANGER