Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شمالی کوریا بھی روس یوکرین جنگ میں کود پڑا

10 ہزار فوجی روس میں تربیت لے رہے ہیں، جلد یوکرین کے محاذوں پر تعینات ہوں گے
شائع 29 اکتوبر 2024 04:58pm

شمالی کوریا نے بھی روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں انٹری دینے کا فیصلہ کرلیا۔ شمالی کوریا کے 10 ہزار فوجی روس میں خصوصی تربیت لے رہے ہیں۔

تربیت مکمل ہونے پر انہیں چند ہفتوں کے اندر روسی افواج کے ساتھ یوکرین کے محاذوں پر تعینات کیا جائے گا۔

امریکی محکمہ دفاع نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے اس جنگ میں کودنے سے علاقائی کشیدگی کا گراف مزید بلند ہوگا۔ اگر شمالی کوریا نے یوکرین کے خلاف اپنے فوجیوں کو تعینات کروایا تو مغربی ممالک بھی یوکرین کی طرف سے لڑسکیں گے۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق شمالی کوریا کے فوجیوں کے متحرک اور متحارب ہونے سے یوکرین جنگ کا دائرہ وسعت اختیار کرسکتا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس کا یہ فیصلہ مغربی دنیا کے لیے ہضم کرنا انتہائی دشوار ہوگا۔ نیٹو پر بھی دباؤ بڑھے گا اور یورپی حکومتوں پر بھی۔

North Korea

ukraine war

10000 TROOPS

TRAINING IN RUSSIA