Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

وزیر خزانہ نے صدر اے ڈی بی سے ملاقات کے دوران درخواست کی تھی
شائع 29 اکتوبر 2024 04:52pm

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ پروگرام کیلئے قرض منظور ہوا ہے، وزیر خزانہ نے صدر اے ڈی بی سے ملاقات کے دوران درخواست کی تھی۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، قرض کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور ڈیزاسٹر رسک کے منصوبوں پر خرچ ہو گی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا۔

اے ڈی بی کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پاکستان میں منصوبہ بندی اور تیاری کے نظام کو مضبوط کیا جائے گا، موسمیاتی مالی معاونت کے بعد فوری مالی امداد کو بہتر بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے۔

پروگرام کے تحت ڈیزاسٹر رسک میپنگ، سرمایہ کاری میں صنفی حساسیت کو فروغ دیا جائے گا۔

پروگرام میں زرعی انشورنس اور دیگر خطرہ منتقلی کے ذرائع کے فروغ کے لیے سولیڈیٹری فنڈ قائم کیا جائے گا۔

پاکستان میں پہلی بار ڈیزاسٹر فنانسنگ کا نیا طریقہ متعارف کروایا جائے گا۔ آفات کی صورت میں بجٹ کو فوری مدد فراہم کی جاسکے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت میں موسمیاتی سرمایہ کاری اور جدید قدرتی آفات کا ردعمل مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

پاکستان

Asian Development Bank