Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کو تین ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول

رواں سال مجموعی طور پر 19 ارب 39 کروڑ ڈالر کے بیرونی فنڈز ملنے کا تخمینہ
شائع 29 اکتوبر 2024 04:47pm

رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی سہہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں پاکستان کو مجموعی طور پر دو ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق اب تک تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ حاصل ہوئی جس میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کی پہلی قسط کے ایک ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔

آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر مالیاتی اداروں اور ممالک سے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر قرضہ ملا، پاکستان کو جولائی تا ستمبر 7 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی بیرونی گرانٹ ملی۔

عالمی مالیاتی اداروں نے جولائی تا ستمبر 48 کروڑ 29 لاکھ ڈالر قرض دیا چین اور سعودی عرب سمیت دوطرفہ ممالک نے 25 کروڑ ڈالر فراہم کئے، رواں سال مجموعی طور پر 19 ارب 39 کروڑ ڈالر کے بیرونی فنڈز ملنے کا تخمینہ ہے۔

سعودی عرب کے پانچ ارب اور چین کے چار ارب ڈالر کے ڈیپازٹس توسیع شامل ہیں۔ رواں مالی سال آئی ایم ایف سے بھی مزید ایک ارب ڈالر حاصل ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان

foreign funding