Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فردوس جمال کا ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو لیکر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

میں منافق نہیں ہوں اسی لیے یہ سب کہا
شائع 29 اکتوبر 2024 03:34pm

پاکستان شوبز کے سینیئر اور باصلاحیت اداکار فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے متعلق دیے گئے بیان پر اپنا ردعمل دے دیا۔

چند ماہ قبل فردوس جمال نے ہمایوں سعید کو اداکاری میں ڈاکہ ڈالنے پر ڈاکو اور ماہرہ خان کی بڑھتی عمر پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا تھا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔ فردوس جمال سے اس کے بعد بھی کئی بار اس حوالےسے ان کاموقف جاننے کی کوشش کی گئی مگر وہ اپنے موقف سے ٹس سے مس نہ ہوئے۔

عائشہ طور نےکراچی کے مردوں کو پنجابی مردوں سے بہتر قرار دے دیا

آرٹسٹوں پر کی گئی اس تنقید کے بعد کئی اداکاراورپروڈیوسرز نے ان کی مخالفت کی ، مگر فردوس جمال کی طرف سے خاموشی چھائی رہی۔

تاہم اب ایک تازہ انٹرویو کے دوران فردوس جمال نے اپنی خاموشی توڑ دی۔

جب میزبان نے ان سے استفسار کیا کہ ان کے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان پر تنقید کی وجہ سے ایک نجی ڈرامہ چینل نے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔

فردوس جمال نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اللہ رزق دینےوالا ہے اورجب بندہ کو اللہ پر یقین ہو توکوئی بندہ یا ادرہ میرا رزق بند کرنے کا مجاز نہیں ہوسکتا ہے۔

فردوس جمال کا مزید کہنا تھا کہ آپ دیکھ ہی رہے ہیں کہ اللہ مجھے رزق دے رہا ہے تو مجھے کسی سے ڈرنے یا جھوٹی تعریفیں کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

اداکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر مجھے کسی میں کوئی کمی یاخامی نطر آتی ہے اور میں اس کی اصلاح نہ کروں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں منافق ہوں۔ اور چوںکہ میں منافق نہیں ہوں اسی لئے میں نے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے بارے میں یہ سب کہہ دیا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات