Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کی نجکاری کو دھچکا، پٹیشن سماعت کیلئے منظور

نجکاری کا عمل یکدم مکمل نہیں ہوتا اس میں وقت لگتا ہے، عدالت
شائع 29 اکتوبر 2024 01:17pm

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل رکوانے کے لیے دائر پٹیشن سماعت کے لیے منظور کر لی۔

پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف پٹیشن پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے سماعت کی۔

نذاکت حسین ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں مؤقف اختیارکیا کہ پرائیوٹائزیشن کمیشن 31 اکتوبر کو نجکاری کرنے جارہی ہے جبکہ نجکاری کے حوالے سے ابھی تک ویلیو ایشن بھی نہیں ہوئی تو فروخت یا نجکاری کیسے ممکن ہے؟ عدالت سے استدعا ہے پی آئی اے نجکاری عمل روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل رکوانے کے لیے دائر پٹیشن سماعت کے لیے منظور کر لی جبکہ مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے قرار دیا کہ نجکاری کا عمل یکدم مکمل نہیں ہوتا اس میں وقت لگتا ہے، آئندہ سماعت پر فریقین کو سن لیتے ہیں۔

PIA

lahore high court rawalpindi bench

pia privatization