Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیرالہ کے مندر میں آتش بازی کے سامان میں زور دار دھماکا، 150 افراد زخمی

آگ سے بھیڑ میں موجود افراد کے چہرے اور ہاتھ جھلس گئے، میڈیا رپورٹ
شائع 29 اکتوبر 2024 12:31pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

کیرالہ: بھارتی ریاست کیرالہ میں آتش بازی کے دوران مندر میں دھماکے سے تقریباً 150 افراد سے زائد زخمی ہوگئے، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ کے علاقے نیلشورم میں پیر کی شام سیکڑوں افراد ایک مندر کے قریب جمع تھے کہ عمارت کے اندر سے آتش بازی کی آوازیں آئیں جس کے بعد مندر میں آتش بازی میں ملوث دو افراد کو حراست میں لے لیا جس سے مندر میں زور دار دھماکے ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آتش بازی بہت قریب سے کی گئی جہاں آگے آتش بازی کا سامان ذخیرہ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے چنگاریاں ذخیرے تک پہنچ گئیں۔

مقامی پولیس سربراہ شلپا دیوایا نے بتایا کہ تقریباً 8 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 97 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سمندری طوفان ڈانا بھارتی ریاست اڈیشہ کے ساحل سے ٹکراگیا

بھارتی میڈیا نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ آگ سے بھیڑ میں موجود افراد کے چہرے اور ہاتھ جھلس گئے ہیں۔

مقامی سرکاری اہلکار کے انباسیکھر نے بتایا کہ آتش بازی کے لیے کوئی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ مندر کے صدر اور سیکریٹری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Blast

temple

Fireworks

Kerala

150 people injured