Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

استنبول سے لاہور آنے والی پرواز میں مسافر اچانک انتقال کرگیا

مسافر کے انتقال کے باعث طیارے کی باکو میں ہنگامی لینڈنگ
شائع 29 اکتوبر 2024 12:01pm

غیر ملکی ائیر لائن کی استنبول سے لاہور آنے والی پرواز میں سوار ایک مسافر طبعیت خراب ہونے پر انتقال کرگیا، جس کے باعث پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق استنبول سے لاہور کی پرواز ٹی کے 714 نے آج صبح 4 بج کر 35 منٹ پر لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترنا تھا تاہم طیارہ آذربائیجان کی فضائی حدود میں تھا کہ طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر پائلٹ نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے ائیر ٹریفک کنٹرول سے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

اجازت ملنے پر ایئر بس اے 330 طیارے نے باکو ائیرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اور مسافر کا فوری طور پر طبی معائنہ کیا گیا تاہم اس وقت تک مسافر کا انتقال ہو چکا تھا۔

غیر ملکی پرواز میں مسافر کا انتقال، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

میڈیکل ٹیم نے مسافر کی موت کی تصدیق کی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ائیرلائن انتظامیہ کے حوالے کی جب کہ طیارہ لگ بھگ ڈھائی گھنٹے بعد باکو سے لاہور کے لیے روانہ ہوا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ لاہور میں تاخیر سے پہنچنے پر یہ پرواز ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر سے اپنی منزل استنبول کے لیے روانہ ہو سکی۔

lahore

Istanbul

Flight

plane passenger death