Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان کی ریمپ واک شدید تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا صارفین کو ماہرہ خان کا اندازایک آنکھ نہ بھایا
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2024 10:58am

ماہرہ خان ایک انتہائی خوبصورت، باصلاحیت اور مشہورپاکستانی ٹی وی اور فلمی اداکارہ ہیں۔ جنہیں نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک میں بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ وہ اپنے ہٹ پروجیکٹس سے کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔

حال ہی میں ماہرہ خان کو ایک اشتہار کے لیے ریمپ واک کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اداکارہ کی ریمپ واک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

رئیس کی نمائش اورسگریٹ نوشی کی تصاویر وائرل ہونے پر ڈپریشن ہوگیا تھا، ماہرہ خان کا انکشاف

سوشل میڈیا صارفین کو ان کی ریمپ واسک بلکل پسند نہیں آئی اوروہ اداکارہ کو ان کی غیرپیشہ ورانہ اورحد سے زیادہ پرجوش ریمپ واک پر ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان جلدی میں لگ رہی ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اس کے بعد کسی سے لڑنے جا رہی ہیں۔ کئی صارفین نے کہا کہ وہ خوبصورت ہونے کے بجائے حد سے زیادہ پراعتماد نظر آتی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کی چہل قدمی عالیہ بھٹ کی حالیہ واک سے متاثر ہے۔

ماہرہ خان ان دنوں نیٹ فلکس پر اپنی آنے والی فلم ’جو بچے ہیں سنگ سمٹ لو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ گزشتہ سال اداکارہ نے سلیم کریم سے شادی کی تھی اور وہ خوشگوارازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات