Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے کی تاریخ اور مقام تبدیل

تمام کنارکنان جلسے کی تیاریاں کریں، علی امین گنداپور
شائع 28 اکتوبر 2024 07:32pm

پاکستان تحریک انصاف یکم نومبر کو پشاور میں اعلان کردہ جلسہ کا مقام اور تاریح تبدیل کردی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کے لیے یکم نومبر کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن اب یکم کے بجائے جلسہ اگلے جمعہ بتاریخ 8 نومبر ہوگا۔

پشاور جلسے کیلئے رنگ روڈ بالمقابل سرحد یونیورسٹی کا مقام جاری کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ تمام کنارکنان جلسے کی تیاریاں کریں۔

وزیراعلیٰ نے پشاور ریجن تنظیم کو جلسے کے لیے جگہ کے انتخاب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے تحریک نہیں رکے گی، مشکلات ہیں لیکن ہم نے مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ورکرز نے قربانیاں دی ہیں، پشاور کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Peshawar Jalsa