Aaj News

پیر, اکتوبر 28, 2024  
24 Rabi Al-Akhar 1446  

میاں صاحب آپ وزیرِ اعظم کیوں نہیں بنے؟ صحافی کا سوال

نواز شریف کو الوداع کہنے کے لیے کچھ مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی ایون فیلڈ پہنچے تھے۔
شائع 28 اکتوبر 2024 04:15pm

لندن: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف مختصر قیام کے بعد امریکا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ روانگی کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ ”میاں صاحب، آپ وزیرِ اعظم کیوں نہیں بنے؟“ نواز شریف نے جواب دیا کہ ”امریکا جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے۔“

ایک اور صحافی نے حکومتی کارکردگی کے بارے میں استفسار کیا، جس پر نواز شریف نے کہا، ”چند دن میں واپس آکر بتاؤں گا۔“

نواز شریف کو الوداع کہنے کے لیے کچھ مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی ایون فیلڈ پہنچے تھے۔

نواز شریف تقریباً ایک ہفتہ امریکا میں گزاریں گے اور پھر واپس لندن آئیں گے۔ آئندہ ہفتے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی لندن پہنچیں گی اور نواز شریف کے ہمراہ یورپ روانہ ہوں گی۔

london

Nawaz Sharif