Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

منظور وسان نے بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے سے متعلق پیشگوئی کردی

جب تک عمران خان جیل میں ہیں، بشری بی بی اور ان کی پارٹی مشکل میں ہے، رہنما پیپلز پارٹی
شائع 28 اکتوبر 2024 03:19pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کسی نہ کسی طرح بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں۔

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، پہلے بھی جے یو آئی نے ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھ رہا ہوں، پی ٹی آئی والے پہلے بھی لڑتے رہے ہیں لیکن فائدہ انہیں ابھی تک نہیں ہوا ہے، ہم لڑائی کرنے والے لوگ نہیں ہیں، امن و امان کی خواہشات رکھنے والے ہیں۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں میں اندرونی اختلافات ہیں، آپس میں ان کی نہیں بنتی، آگے چل کر پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی اور اس میں دھڑے بندی ہو گی، جب تک بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہیں بشری بی بی اور ان کی پارٹی مشکل میں ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ 18 ویں ترمیم میں بھی وہی شرطیں تھیں جو موجودہ 26 ویں ترمیم میں ہیں۔

Bilawal Bhutto

karachi

Manzoor Wassan

Manzoor wasan

Pakistan People's Party (PPP)

BILAWAL ZARDARI