Aaj News

جمعہ, نومبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Awwal 1446  

کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر اپنوں اور غیروں کی تنقید سننے کو ملی، مریم نواز

مجھے عوام کی روٹی کا خیال رکھنا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
شائع 28 اکتوبر 2024 02:59pm

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اس بار کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر انہیں اپنے اور غیر جانب داروں کی جانب سے بلا تفریق تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

حافظ آباد میں کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ یہ غلط فہمی ہے کہ حکومت کسانوں سے گندم خریدتی ہے؛ درحقیقت، آڑھتی گندم خریدتا ہے اور اسے مہنگے داموں حکومت کو فروخت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”مجھے عوام کی روٹی کا خیال رکھنا ہے، لیکن ساتھ ہی کسان بھائیوں کا بھی خیال کرنا ہے۔“ ان کا مقصد ایسی پالیسیاں بنانا ہے جو کسانوں کو نقصان نہ پہنچائیں، اور کسان کارڈ اس کا ایک اہم حصہ ہے۔

مریم نواز نے کسان کارڈ کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے وہ براہ راست کسانوں تک پہنچ رہی ہیں، جس میں کوئی مڈل مین یا آڑھتی شامل نہیں ہوگا۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ کسانوں کو ان کی محنت کا پورا صلہ ملے اور انہیں کسی آڑھتی یا مڈل مین کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہونا پڑے۔

پاکستان

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)