Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں مبینہ طالبہ زیادتی کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کیلئے درخواست

لاہور ہائیکورٹ نے کیس مزید سماعت کیلئے فل بینچ کے پاس بھجوانے کی سفارش کردی
شائع 28 اکتوبر 2024 02:25pm

لاہور ہائیکورٹ نے ‏نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے کی عدالتی انکوائری کے لیے کیس مزید سماعت کے لیے فل بینچ کے پاس بھجوانے کی سفارش کردی۔

‏لاہور ہائیکورٹ میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے کی عدالتی انکوائری کے لیے کیس کی سماعت ہوئی،

‏جسٹس فاروق حیدر نے کیس مزید سماعت کے لیے فل بینچ کے پاس بھجوانے کی سفارش کردی، ‏عدالت نے کیس مزید سماعت کے لیے چیف جسٹس کو واپس بھجوا دیا۔

عدالت نے کہا کہ ‏اسی نوعیت کی درخواستیں فل بینچ کے پاس زیر سماعت ہیں۔

نجی کالج واقعہ پر فیک نیوز پھیلانے کے کیس میں سینئر تجزیہ ایاز امیر کو ریلیف

‏درخواست گزار جوڈیشل ایکوڑزم پینل اور آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ‏نجی کالج کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا، ‏کالج انتظامیہ کےساتھ مقامی انتظامیہ نے حقائق کو چھپایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‏واقعے کے خلاف طلبا کے مظاہرے کو پولیس نے دبانے کی کوشش کی، ‏متاثرہ طالبہ اور اس کے اہل خانہ پولیس کی تحویل میں پولیس کی مرضی کے بیان دے رہے ہیں، ‏حکومتی قائم کردہ اعلی سطحی کمیٹی کو حکومتی پشت پناہی حاصل ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ‏واقعے کی عدالتی تحقیقات کے احکامات صادر کیے جائیں۔

Lahore High Court

Judicial Inquiry

Student Rape

College Girl rape