Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نومنتخب چیف جسٹس کی تصویر کا معاملہ، یوٹیوبرز پر کڑی پابندی کا امکان

تصویر بنانے سے نہ روکنے پر روکنے سپریم کورٹ کے ایس پی سیکیورٹی کا ٹرانسفر کرا دیا گیا تھا
شائع 28 اکتوبر 2024 01:26pm

سپریم کورٹ میں یوٹیوبرز کے داخلے پر کڑی پابندی لگنے کا امکان ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کرنے کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے جب سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر نے ان کی تصویر کھینچ لی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیوبر کی اس حرکت پر چیف جسٹس نے فوراً ہی ایس پی سیکیورٹی سے متعلق استفسار کیا اور ان کے میٹنگ میں جانے کی اطلاع پر چیف جسٹس نے ان کا ٹرانسفر کا حکم جاری کیا۔

اب پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ نے اس طرح کے معاملات کو دیکھنے کے لیے چار رکنی جائزہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی لگنے کا امکان ہے جبکہ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ نے اس طرح کے معاملات کو دیکھنے کے لیے چار رکنی جائزہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو ایک ہفتے میں اپنے سفارشات مرتب کر کے صدر پریس ایسوسی ایشن اف سپریم کورٹ کو پیش کرے گی۔

Supreme Court

chief justice yahya afridi