Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاڑکانہ، چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان پولیس لاک اپ میں مردہ برآمد

ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس پر نوجوان کےتشدد کرنے کا الزام
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2024 12:52pm

لاڑکانہ میں کبوتر چوری کے الزام میں گرفتار 20 سالہ نوجوان کی لاش پولیس لاک اپ سے برآمد ہوئی ہے، ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کا نوجوان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

لاڑکانہ شہر کے لب مہران کے رہائشی ساحل سولنگی کو پڑوسی کی شکایت پر ولید تھانہ پولیس نے دو روز قبل گرفتار کر کے لاک اپ میں بند کردیا تھا، جہاں سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

کیش لے کر جانیوالے دو افراد ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق

اطلاع پر ورثاء نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پڑوسی کی جانب سے کبوتر چوری کے الزام میں پولیس نے بیٹے کو گرفتار کیا اور پھراسے تشدد کا نشانہ بناکر اس پر ظلم کیا ہے۔

دوسری جانب ولید تھانہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پرکبوترنہیں گھر میں چوری کی ایف آئی آر درج ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ساحل لاک اپ میں اکیلا تھا جب اس نے واش روم کی کھڑکی سے زاربن باندھ کر خودکشی کی ۔

لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمیں آج اطلاع دی ہے۔

پاکستان