کیش لے کر جانیوالے دو افراد ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق
ڈاکوؤں کو پکڑنے میں پولیس کی ناقص کارکردگی پر تاجر سراپا احتجاج
رائے ونڈ میں ہونے والی ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مقتولین فوڈ کمپنی کا کیش لیکر جارہے تھے، جہاں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق مانگا روڈ پر دو افراد نے ڈاکوؤں سے پیسے بچانے کے لیے مزاحمت کی تو انہوں نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔
پنجاب پولیس کے کچا کریمنلز کیخلاف آپریشن میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں منصور بھٹی نامی شخص اور ایک سیکورٹی گارڈ شامل تھا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کو پکڑنے میں پولیس کی ناقص کارکردگی پر تاجر سراپا احتجاج ہیں۔
Robbery
Raiwind
cash
two people died
مقبول ترین
Comments are closed on this story.