Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف پیکج کے بعد پاکستان کو دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز کی راہ ہموار

پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان
شائع 28 اکتوبر 2024 09:56am

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو 7 ارب ڈالرز کا نیا قرض پروگرام ملنے کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز کی راہ ہموار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے، فنڈز 4 سالوں کے لیے بجٹ سپورٹ کی مد میں فراہم کیے جائیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال ایشیائی ترقیاتی بینک سے 80 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ کی مد میں ملنے کا امکان ہے جبکہ اگلے تین مالی سال کے دوران پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے سالانہ 65 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2025۔26 سے لیکر مالی سال 2027۔28 تک پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ہر سال 65 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ میں ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس سے آنے والے سالوں پاکستان کو بہتر فنانسنگ ملنے کے امکانات روشن ہیں۔

پاکستان

اسلام آباد

IMF

Loan

Asian Development Bank

IMF PAKISTAN

pakistan loan