Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی آسٹریلیا روانہ، باقی کب جائیں گے

پاکستان کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن 28 اکتوبر کو میلبورن میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2024 09:51am

آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اسکواڈ کا پہلا حصہ آسٹریلیا روانہ ہوگیا، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ دبئی 7 کھلاڑیوں نے میلبرن کے لیے اڑان بھری۔

آج جو کھلاڑی آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوئے ہیں ان میں بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑی کل بروز منگل 29 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے جبکہ پاکستان کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن 28 اکتوبر کو میلبورن میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر، دوسرا 8 نومبر جبکہ تیسرا ون ڈے 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اسی طرح پہلا ٹی20 میچ 14 نومبر، دوسرا ٹی20 میچ 16 نومبر اور تیسرا ٹی20 میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوگیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے دوروں کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ بعدازاں، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کے کپتان کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق، مایہ ناز بیٹر اور وکٹ کیپر محمد رضوان وائٹ بال اور ٹی20 ٹیم کے کپتان ہوں گے اور سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔

بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جنہیں انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچوں سے ڈراپ کردیا گیا تھا، آسٹریلیا کے میچز کے لیے واپس آ گئے ہیں تاہم انہیں دورہ زمبابوے میں آرام دیا جائے گا۔ اسی طرح محمد رضوان آسٹریلیا کے میچوں اور زمبابوے کے ون ڈے میچز کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم انہیں زمبابوے ٹی20 سے آرام دیا جائے گا۔

پہلی مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے کھلاڑیوں میں عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حسیب اللہ، محمد عرفان خان اور صائم ایوب شامل ہیں جبکہ جہانداد خان اور سلمان علی آغا پہلی بار ٹی20 اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ون ڈے اسکواڈ برائے آسٹریلیا

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی ہیں۔

ٹی20 اسکواڈ برائے آسٹریلیا

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اسکوڈ میں عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔

حسیب اللہ، حارث رؤف، محمد عرفان خان اور سلمان علی آغا وہ 4 کھلاڑی ہیں جو دورہ آسٹریلیا کے آغاز سے زمبابوے کے دورے کے اختتام تک اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

دوسری جانب پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنس ایڈم زمپا اور میتھیو شارٹ شامل ہیں۔

فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ کیوں نہیں دیا گیا؟ محسن نقوی نے بتا دیا

شین ایبٹ، زوئیر بارلیٹ، کوپر کنولی، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش انگلس اور اسپینسر جانسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے پی سی بی سے اختلافات، بڑا قدم اٹھائے جانے کا امکان

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 14، 16 اور 18 نومبر کو آسٹریلیا میں کھیلے جائیں گے۔

lahore

Pakistan Cricket Team

Australia

pak vs australia