Aaj News

پیر, اکتوبر 28, 2024  
24 Rabi Al-Akhar 1446  

درگا شاہ نورانی سے واپسی پر کراچی کے زائرین کی بس کو حادثہ

زائرین کا تعلق کراچی کے علاقے نیو کراچی عید گاہ گراؤنڈ سے ہے، پولیس
شائع 28 اکتوبر 2024 08:56am

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں درگاہ شاہ نورانی سے واپسی آتے ہوئے موسلی چڑھائی کے مقام پر زائرین کی بس اُلٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لسبیلہ میں ویراب کے قریب موسلی چڑھائی کے مقام پر زائرین کی بس کو افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں شاہ نورانی درگا سے واپسی جانے والی زائرین کی بس بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 11 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زائرین کا تعلق کراچی کے علاقے نیو کراچی عید گاہ گراؤنڈ سے ہے۔

لسبیلہ بس حادثہ: جاں بحق افراد کی 35 میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے

ایران سے آنے والے زائرین کی بس کو لسبیلہ میں حادثہ، 13 افراد جاں بحق، 30 زخمی

زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 14 سالہ اسود ولد وسیم قریشی اور 7 سالہ رباب ولد رشید کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال میں طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان

traffic accident

Road Accident

lasbela

visitors bus accident

dargah shah noorani

Visitor bus overturn