Aaj News

پیر, اکتوبر 28, 2024  
24 Rabi Al-Akhar 1446  

آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر، اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسکولوں میں اوقات کار کی تبدیلی آج سے 31 جنوری تک رہے گی، محکمہ تعلیم پنجاب
شائع 28 اکتوبر 2024 08:25am

لاہور میں آلودگی اور اسموگ کا راج برقرار ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے لاہور کا پہلا نمبر ہے، اسموگ کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔

اسکولوں میں اوقات کار کی تبدیلی آج سے 31 جنوری تک رہے گی، اوقات کار میں تبدیلی محکمہ ماحولیات کے احکام کے مطابق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کے باعث اوقات کار میں تبدیلی کی ایڈوائس دی تھی۔

پنجاب میں ماحول آلودہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز

دوسری جانب پنجاب میں ماحول آلودہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں، محکمہ تحفظ ماحول نے لاہورمیں 4 فیکٹریاں مسمار کردیں۔

لاہور میں اسموگ کا بھارت 30 فیصد، ہم خود 70 فیصد ذمہ دار ہیں، مریم اورنگزیب

لیہ میں زیگ زیگ پر منتقل نہ ہونے والے چھ، شیخوپورہ میں 4 بھٹے گرا دیے گئے۔

راولپنڈی میں بھی ایک بھٹہ ڈھا دیا گیا، دھواں چھوڑنے والی 234 گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 72 گاڑیاں بند کی گئیں اس کے علاوہ 5 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

لاہوریوں کو شہر کو اسموگ فری بنانے کیلئے ان ایکشن ہونا پڑے گا، مریم اورنگزیب

سینٸرصوباٸی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کو اب شہر کو اسموگ فری بنانے کے لیے ان ایکشن ہونا پڑے گا، لاہوری انسداد سموگ ایکشن پلان کا حصہ بنیں، نہ خود سموگ کا باعث بنیں اور نہ کسی اور کو اپنا شہر گندا کرنے دیں، کسی بھی سموگ زدہ سرگرمی کی ون تھری سیون تھری پر اطلاع دیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام احتیاط کا مظاہرہ کریں، سر پر ٹوپی یا رومال ضرور رکھیں، طبی ماہرینناک، منہ اور سر ڈھانپ کر رکھیں جبکہ شہریوں نے حکومتی اقدامات کو ناکافی قراردے دیا.

lahore

Schools

air quality index

smog

air quality index lahore