Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے پی سی بی سے اختلافات، بڑا قدم اٹھائے جانے کا امکان

پی سی بی گیری کرسٹن کی من مانیوں کے خلاف ڈٹ گیا
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2024 12:06am

وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی میں) اختلافات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد گیری کرسٹن کا کنٹریکٹ ختم ہونے کی صورت میں عاقب جاوید کو اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کا سنٹرل کنٹریکٹ اور سلیکشن میں من پسند افراد لگانے پر اصرار ہے، گیری کرسٹن نے معاہدے پر عملدرآمد سے بھی انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے سیریز سے پہلے ایک ہفتے کا کیمپ لگانے کے لیے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی گیری کرسٹن کی من مانیوں کے خلاف ڈٹ گیا ہے، اس صورتحال میں گیری کرسٹن کنٹریکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ ختم کرنے یا معاہدے پر عمل کا فیصلہ گیری کرسٹن نے کرنا ہے، ان کا کنٹریکٹ ختم ہونے کی صورت میں عاقب جاوید کو اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Gary Kristen