Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

افغانستان اے ٹیم نے 134 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
شائع 27 اکتوبر 2024 09:56pm

افغانستان اے ٹیم نے پہلی بار ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کی اے ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

افغانستان اے ٹیم نے 134 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، صدیق اللہ اتل نے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

قبل ازیں عمان کے شہر الامارات میں ہونے والے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا اے ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے سہان آرا چیگے 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

afghanistan

emerging T 20 asia cup