Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل میں ٹرک بس سٹاپ پر چڑھ دوڑا، 5 صیہونی فوجی ہلاک 50 سے زائد افراد زخمی

مقامی میڈیا اسے ایک ممکنہ حملہ قرار دے رہا ہے
شائع 27 اکتوبر 2024 05:18pm
تصویر: اے ایف ہی
تصویر: اے ایف ہی

اسرائیل کے شہر تل ابیب کے مضافاتی علاقے گلیلوٹ میں ایک ٹرک کے بس سٹاپ سے ٹکرانے کے باعث کم از کم پانچ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری رہی ہے تاہم مقامی میڈیا اسے ایک ممکنہ حملہ قرار دے رہا ہے۔

اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں اس واقعے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر آٹھ منٹ پر موصول ہوئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

سی این این نے اسرائیلی ایمرجنسی سروسز (ایم ڈی اے) کے حوالے سے بتایا کہ واقعہ وسطی اسرائیل میں ایک فوجی اڈے کے قریب پیش آیا ہے، اور کم از کم 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے ’ایک بس مسافروں کو اتارنے کے لیے ایک بس سٹاپ کے قریب رکی تھی۔ اسی وقت ایک ٹرک آیا اور اسٹیشن پر بس اور مسافروں سے ٹکرا گیا‘۔

پولیس نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر موجود شہریوں نے ’ٹرک ڈرائیور پر گولی چلائی اور اسے مار ڈالا‘۔

پولیس نے کہا کہ واقعہ کو جان بوجھ کر کیا گیا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں کم سے کم پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

العریبیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی کہ مبینہ ٹرک حملے میں 20 اسرائیلی فوجیوں سمیت 50 افراد زخمی ہوئے۔

نامہ نگار نے مزید کہا کہ ٹکر سے کم از کم 5 افراد مارے گئے۔

Israel

Tel Aviv

Truck Accident