Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری شجاعت حسین کا مسلم لیگ (ق) کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹر محمد امجد پارٹی کے چیف آرگنائزر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2024 02:16pm

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر امجد کو ہدایت کی ہے کہ ناراض ساتھیوں کو منا کر ملک گیر تنظیم سازی کریں، ونگز کو متحرک بنایا جاِئے اور بیرون ممالک میں پارٹی کی تنظیم نو کی جائے۔

سیٹ ایڈجسٹمنٹ: (ق) لیگ کا مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سیاسی استحکام کے لیے دوسری جماعتوں سے رابطے بہتر بنائے جائیں، ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے بھی آپس میں قریبی روابط ہونے چاہئیں، روابط سے سیاسی استحکام میں مدد ملے گی۔

چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی ڈائیلاگ ہی ملکی مسائل کا حل ہیں، سیاسی جماعتیں استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں، پائیدار معاشی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے۔

اس مقع پر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ چیف آرگنائزر تقرری اور چوہدری شجاعت حسین کا اعتماد میرے لیے اعزاز ہے، چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کا بھی شکرگزار ہوں۔

ڈاکٹر محمد امجد کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے میں چوہدری شجاعت حسین کے اعتماد پر پورا اتروں، چوہدری شجاعت حسین کے نظریہ اور رواداری کے پیغام کو ہر پاکستانی تک پہنچانا ہے۔

lahore

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain