Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت سے آلودہ ہوا لاہور میں داخل، ایئرکوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ

لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
شائع 27 اکتوبر 2024 01:35pm

پھولوں کے شہر کی فضائیں آلودہ ہوگئیں، صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، شہر آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کو دنیا کا آلودہ شہر بنانے والی فیکٹریاں مسمارکر دی گئی۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا، لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، لاہور کی فضا آج صبح سویرے انتہائی مضر صحت ہے۔

آج باغوں کے شہر لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 707 پر جا پہنچا، لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 916، ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی 842 جبکہ مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 810 ریکارڈ کیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھتی فضائی آلودگی سے شہری نزلہ، زکام، کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہونے لگے، طبی ماہرین نے اسموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، گھروں کی صفائی کے دوران جھاڑو کی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں، گھر سے باہر نکلتے وقت چشمے کا استعمال کریں، سفر کے دوران یا بعد میں آنکھوں کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں، ہلکا اور ڈھیلا ڈھالا لباس پہنیں، سر پر ٹوپی یا رومال ضرور رکھیں، ناک اور منہ کو ماسک یا رومال سے ڈھانپ کر رکھیں۔

بھارت سے آلودہ ہوا لاہور میں داخل

حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت میں امرتسر سے چلنے والی اسموگ زدہ ہوا کے دباؤ کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔

یہ آلودہ ہوا دہلی سے لے کر چندی گڑھ بمشول امرتسر سے لاہور میں داخل ہوگئی ہے، پاکستانی سیٹلاٸٹ اورموسمیاتی تحقیقاتی اداروں کے مطابق ہوا 7 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے لاہور کی جانب چل رہی ہے۔

کسی علاقے کا اے کیو انڈیکس 150 سے اوپر ہوجائے تو وہ ہوا غیر صحت مند ہوجاتی ہے اور 300 سے اوپر جانے کا مطلب انسانی صحت کےلیے انتہائی مُضر ہے۔

سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول راجہ انور نے عوام سے اپیل ہے کہ باہر ورزش یاواک سے پہلے اے کیوای چیک کرلیں،کھلی جگہ پر جانے سے پہلے ماسک لازمی استعمال کریں،بچوں کو آئوٹ ڈور نہ کھیلنے دیں اور زیادہ اسموگ زدہ علاقوں کی جانب سفر سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں جبکہ بچے اور بزرگ اوپن سرگرمیوں سے اجتناب کریں،شہری اپنی گاڑیوں کی فورفٹنس کروایں اور اسموگ میں مزید اضافہ نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سانس اور دل کے مریض اپنے معالج کے مشورے کے بغیرورزش نہ کریں اوربلاوجہ باہر نہ جائیں،کسی بھی قسم کے دھویں کی فوری اطلاع 1373پر دی جائے۔

لاہور کو دنیا کا آلودہ شہر بنانے والی فیکٹریاں مسمارکر دی

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کو دنیا کا آلودہ شہر بنانے والی فیکٹریاں مسمارکر دی گئی، محکمہ تحفظ ماحول کے اسکوارڈز نے مزید 4 انڈسٹریل یونٹس گرادیے، یہ فیکٹریاں مسلسل محکمہ تحفظ ماحول کے نوٹسز کے باوجودایمشن کنٹرول سسٹم نصب نہ کررہی تھیں۔

محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے 941 گاڑیاں چیک، جن میں سے دھواں دیتی 234 گاڑیوں کے چالان ، 72 بند جبکہ 503,000 روپے کے جرمانے کیے گیے۔

لیہ میں زگ زیگ پر منتقل نہ ہونے والے 6، شیخوپورہ میں 1 جبکہ راولپنڈی میں 4 بھٹے گرادیے گیے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی محکمہ تحفظ ماحول کوکسی بھی دباٶ کے بغیرانسداد اسموگ کے لیے مکمل کیپسٹی میں ایکشن لینے کی ہدایت ہے۔

سینٸر صوباٸی وزیر مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ لاہوریوں کو اب اپنے شہر کو اسموگ فری بنانے کے لیے ان ایکشن ہونا پڑے گا، لاہوری انسداد سموگ ایکشن پلان کا حصہ بنتے ہوئے نہ خود اسموگ کا باعث بنیں اور نہ کسی اور کو اپنا شہر گندا کرنے دیں، کسی بھی اسموگزدہ سرگرمی کی 1373 پر فوری اطلاع دیں، کسی کو بھی اپنی اور اپنے معصوم بچوں کی زندگیوں سے مت کھیلنے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسموگ موت ہے اور اس سے بچنا ہرشہری کا حق ہے، اپنے اس حق کو استعمال کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دیں، آج شروع کریں گے تو 8 سے 10 سال تک فرق نمایاں ہوگا۔

lahore

punjab

air quality index

air quality index lahore

Atmosphere of Lahore