Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کے موقع پر صدر سے وزیرِ اعظم کی ملاقات

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا
شائع 26 اکتوبر 2024 03:07pm

صدرِ مملکت آصف زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کے موقع پر ہوئی۔

تقریبِ حلف برداری میں وزیرِ اعظم سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک تھے۔

حلف برداری کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سپریم کورٹ آمد، فل کورٹ اجلاس طلب

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

پاکستان میں ایس سی او کانفرنس کے انعقاد کو بھی خوش آئند قرار دیا گیا۔

meeting

President Asif Ali Zardari

PM SHAHBAZ SHARIF

chief justice yahya afridi