Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں غیر مجاز افسران کے پاس ایک سے زائد گاڑیاں ہونے کا انکشاف

غیرمتعلقہ افسران سے رابطہ کرکے گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایات جاری
شائع 26 اکتوبر 2024 01:40pm

خیبرپختوںخوا میں غیر مجاز افسران کے پاس ایک سے زائد گاڑیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کی صوبے کے غیر مجاز افراد سے سینکڑوں گاڑیوں کی واپسی کےلئے کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں غیرمتعلقہ افسران سے رابطہ کرکے گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ گاڑیاں واپس نہ کرنے پر متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

پنجاب میں پولیو مہم میں نقل پذ یر آبادی کی جیو ٹیگنگ کا فیصلہ

خیبر پختوںخواہ کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے غیر مجاز افراد سے سینکڑوں گاڑیوں کی واپسی کےلئے کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری ایکسائز فیاض علی شاہ کی ہدایت پرانٹیلی جنس سمیت ایکسائز کے تمام اسکواڈز کو فہرستیں فراہم کر دی گئیں۔

پہلے مرحلے میں غیرمتعلقہ افسران سے رابطہ کرکے گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایات کی جائیں گی۔ گاڑیاں واپس نہ کرنے پر متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ ان کے گھروں پر چھاپہ مارےجائینگے۔ گاڑیوں کی ریکوری کےلئے لیڈی کانسٹیبل کی خدمات لی جائیں گی۔

محکمے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اس دفعہ ہر صورت غیرمتعلقہ افراد سےگاڑیاں ریکور کی جائیں گی۔ گاڑیوں کی ریکوری کےلئےکاروائیاں 2 دن بعد شروع کی جائے گی۔

محکمہ کے زرائع کے مطابق اہلکاروں کو گاڑیوں میں موجود فیملی ممبران کے ساتھ مثبت رویہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ فیاض علی شاہ نے ہدایات جاری کیں کہ ایکسائز گاڑیوں کی ریکوری میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی اور وزیراعلی کے احکامات پر اس دفعہ ہر صورت غیر مجازافراد سے سرکاری گاڑیوں کی ریکوری کرینگے۔

پاکستان