پنجاب میں پولیو مہم میں نقل پذ یر آبادی کی جیو ٹیگنگ کا فیصلہ
پنجاب کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے شروع ہوگی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے پولیو مہم میں نقل پذ یرآبادی کی جیو ٹیگنگ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ صوبے کے داخلی راستوں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر بچوں کو ویکسین پلانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس صوبائی وزیر صحت اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے روٹین امیونائزیشن کوریج کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پرہدایت جاری کی کہ نقل پزیر آبادی، مسڈ چلڈرن کی سو فیصد کوریج یقینی بنانےکیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہا کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی موجودگی تشویشناک ہے۔ مائیکرو پلانز کی ڈیجیٹائزیشن سے انسداد پولیو مہم کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
Comments are closed on this story.