Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بھاٹی گیٹ پولیس کا موٹر سائیکل چوری کرنے والے بچوں کے ساتھ احسن اقدام

چوری پر سزا دینے کی بجائے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کر دیا
شائع 26 اکتوبر 2024 10:51am

بھاٹی گیٹ پولیس کا موٹر سائیکل چوری کرنے والے بچوں کیساتھ احسن اقدام ،چوری پر سزا دینے کی بجائے بچوں کو اچھی کفالت کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کر دیا۔

پولیس کے مطابق کم عمر لاوارث بچوں نے ملکر بھاٹی گیٹ سمیت اندرون سٹی کے ایریا سے 5 موٹر سائیکلیں چوری کیں۔ بچے موٹر سائیکل چوری کرتے اور پٹرول ختم ہونے پر نئی موٹر سائیکل چوری کرلیتے تھے۔

اسلام آباد پولیس کا افسرگھرکے سامنے قتل

بھاٹی گیٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور ہیومین ریسورس کی مدد سے بچوں کو ٹریس کیا۔ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ10 سال سے کم عمر بچے نادر اور دلبر بے گھر غریب فیملی سے تعلق رکھتے تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ نے بچوں کے خلاف کارروائی کی بجائے انہیں بحفاظت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔

پاکستان