Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی آئرن ڈوم حماس کے راکٹ حملے روکنے میں ناکام، دو اسرائیلی ہلاک

حزب اللہ نے راکٹ حملوں میں اسرائیلی قصبے مجدالکرم کو نشانہ بنایا
شائع 26 اکتوبر 2024 08:57am
تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی

حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملوں میں دو اسرائیلی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ نے راکٹ حملوں میں اسرائیلی قصبے مجدالکرم کو نشانہ بنایا، شمالی اسرائیل کے علاقے کرمیل پر بھی راکٹ برسا دیے گئے، عمارت اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب اسرائیل کا آئرن ڈوم راکٹ حملے روکنے میں ناکام ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کی تصدیق کہا لبنان سے حزب اللہ نے تقریبا تیس راکٹ داغے، اسرائیل کی جانب سے بیروت پر بارہ فضائی حملے کیے گئے، تین صحافیوں سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل نے جنگ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی کار کو نشانہ بنایا، حریت حریک، بورج البراجنیہ، چویفت اور حدث پر فضائی حملے کیے گئے۔

لبنان میں اسرائیلی حملوں کے باعث اب تک ڈھائی ہزار سے زائد شہاتیں ہوچکی ہیں۔ جبکہ بارہ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Israel

Hamas