Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

حج درخواستوں کی وصولی کیلئے بینکوں کے انتخاب کا پہلا مرحلہ مکمل

وزارتِ مذہبی امور کی کمیٹی نے ٹینڈر کھول لیے، انتخاب نومبر کے پہلے ہفتے تک مکمل ہوگا۔
شائع 25 اکتوبر 2024 11:39pm

آئندہ سال کے لیے حج درخواستوں کی وصولی کے سلسلے میں مجاز بینکوں کے انتخاب کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

وزارتِ مذہبی امور کی ٹینڈر کمیٹی نے پندرہ کمرشل بینکوں کی جانب سے جمع کروائے گئے ٹینڈر کھول لیے۔

حج 2025 کی درخواستوں کی وصولی کیلئے بینکوں کے ٹینڈر کھولنے کی خاطر جوائنٹ سیکریٹری حج سجاد حیدر یلدرم کی صدارت میں اجلاس ہوا۔

موصول شدہ تکنیکی اور مالی تجاویز کی پیپرا رولز کے مطابق جانچ پڑتال ہوگی۔

حج 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی کے مجاز بینکوں کا حتمی انتخاب نومبر کے پہلے ہفتہ تک متوقع ہے۔

HAJJ APPLICATION

SELECTION OF BANKS

TENDER COMMITTEE