Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اغوا کے بعد بیچا جانے والا 6 ماہ کا بچہ بازیاب، ملزمان گرفتار

علی اکبر کو ساڑھے چار لاکھ روپے میں خریدنے والے جوڑے کو بھی دھرلیا گیا۔
شائع 25 اکتوبر 2024 07:34pm

سیالکوٹ میں پولیس نے اغوا کے بعد ساڑھے چار لاکھ روپے میں فروخت ہونے والے 6 ماہ کے بچے کو بازیاب کرالیا۔ اغوا میں ملوث اور بچہ خریدنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیالکوٹ میں تھانہ موترہ کے علاقے دربار پنج پیر کے نزدیک سے 6 ماہ کے بچے کے اغوا کے مقدمے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ بچے کے اغوا میں ملوث ملزمان کے علاوہ بچے کے خریدار میاں بیوی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق منہاج بی بی اپنے 6 ماہ کے بچے علی اکبر کو لے کر بھیک مانگ رہی تھی کہ دو خواتین نے اسے کپڑے اور دیگر چیزوں کا لالچ دیتے ہوئے باتوں میں لگایا اور اس دوران ان کے ساتھی نے بچہ اغوا کرلیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے بچے کو کاشف مسیح اور اس کی بیوی عابدہ بی بی کو چار لاکھ پچاس ہزار روپے میں فروخت کیا ہے۔ پولیس نے بچہ خریدنے والے جوڑے کو بھی گرفتار کرکے 6 ماہ کے علی اکبر کو برآمد کیا اور والدین کے حوالے کردیا۔

Sialkot

KIDNAPPED KID FOUIND

ALL CULPRITS NABBED

ALI AKBAR