Aaj News

جمعہ, اکتوبر 25, 2024  
21 Rabi Al-Akhar 1446  

پی ٹی آئی اندرونی طور پر انتشار کا شکار، عہدوں کی جنگ عروج پر ،اہم عہدیدار فارغ

فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی کے مختلف وٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا
شائع 25 اکتوبر 2024 05:16pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اندرونی طور پر انتشار کا شکار ہوگئی، پی ٹی آئی کے وکلا رہنماؤں میں عہدوں کی جنگ عروج پر پہنچ گئی، سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے فارغ کر دیا، بات یہیں نہیں رکی بلکہ فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی کے مختلف وٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں آئینی ترمیم کے بعد بد نظمی اور عہدوں کی جنگ عروج پر پہنچ گئی، سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کو تحریک انصاف کی لیگل ٹیم سے فارغ کردیا۔

فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی کے مختلف وٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا، سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کو کھری کھری سنا تے ہوئے کہا ہے کہ فیصل چوہدری کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کے سامنے غیر ضروری باتیں نہیں کرنا چاہیئے تھیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی کی قانونی ٹیم نے اہنا مرکزی گروپ انتظار پنجوتھہ کی گمشدگی کے بعد ڈی ایکٹو کر دیا تھا، فیصل چوہدری نے انتظار پنجھوتا کے اغوا کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت پر تحفظات کا اظہارکیا تھا۔

عمران خان نے پارٹی اسٹرکچر تبدیل کردیا، سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل نامزد

ایڈوکیٹ فیصل چوہدری کا اس حوالے سے کہنا ہے مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سچ بولنے کی سزا ملی ہے ،بانی تحریک انصاف اور کارکنان سے جھوٹ نہیں بول سکتا ،ڈی چوک پر احتجاج کے دوران اور ویسے جو کچھ ہوا اڈیالہ میں سب بتا دیا،مجھے بانی تحریک انصاف سے سچ بولنے کی سزا ملی ہے باقی کچھ نہیں۔

اسلام آباد

faisal chaudhry

salman akram raja

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)