Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیسے دینے سے انکار پر درندہ صفت بیٹے نے ماں کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا

خاتون فیکٹری میں ملازمت کرتی تھی، رپورٹ
شائع 25 اکتوبر 2024 02:46pm

بھارت میں درندہ صفت بیٹے نے ماں کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر غازی آباد میں پیش آیا جہاں طالم بیٹے نے ماں کو اینٹوں کے وار جان سے مار دیا۔

رپورٹ کے مطابق 55 سالہ خاتون سنگیتا کپڑوں کی فیکٹری میں ملازمہ تھی جس کے دو بیٹے موہت اور منیش ہیں، منیش نئی دہلی میں سکیورٹی گارڈ ہے جب کہ 26 سالہ موہت مختلف تقریبات میں ساؤنڈ سسٹم والے ڈی جے کے طور پر کام کرتا تھا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ موہت کو نوراتری کیلئے مندر میں جاکر اسپیکر کی مرمت کیلئے 20 ہزار بھارتی رقم کی ضرورت تھی جس کیلئے اس نے اپنی ماں سے رقم کا مطالبہ کیا، ماں نے نہ صرف پیسے دینے سے انکار کیا بلکہ موہت کو ڈانٹنے کے بعد کہا کہ وہ اپنی تمام تر جائیداد بڑے بیٹے کے نام کر دے گی۔

لیاری میں 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں، قاتل مل گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے روز موہت نے دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پی اور ماں کو مارنے کا منصوبہ بنایا، منصوبے کے تحت موہت نے ماں کو اس کی فیکٹری سے موٹر سائیکل پر لیا اور گھر چھوڑنے کا کہہ کہ دور دراز علاقے میں لے گیا اور اینٹیں مار کر قتل کردیا۔

خاتون کی لاش ملنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے موہت اور اس کے دوستوں کو گرفتار کرلیا۔

Mother

Crime

Son

ٰIndia

ghaziabad

kills