Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف ’یوم سیاہ‘ منانے کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں وزیرامورکشمیرانجینئرامیرمقام نے قرارداد پیش کی
شائع 25 اکتوبر 2024 02:18pm

قومی اسمبلی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں غاصبانہ قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کو بطوریوم سیاہ منانے کے حوالے سے قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی۔

قومی اسمبلی میں وزیرامورکشمیرانجینئرامیرمقام نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا کہ 27 اکتوبر کو 1948ء کو مقبوضہ کشمیرپرقابض بھارتی افواج نے قبضہ کیا اسی قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی افواج کے تسلط 77 برس مکمل ہونے پر یہ ایوان آج بھی مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے پاکستان کشمیر کی سیاسی، جمہوری، اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا کہ ہزاروں کارکنوں کی پابندی سلاسل اور مرکزی لیڈرز کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہے بہادر کشمیری عوام کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے حق خود ارادیت کیلئے عظیم قربانیاں دیں یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

پاکستان

National Assembly