Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کی معاونت سے فارما سیکٹرکی برآمد 3 ارب ڈالر ہوسکتی ہے، فارما ایسوسی ایشن

ملک میں فارماسیوٹیکلز کی 95 فیصد پیداوارمقامی ہے، چیئرمین پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن توقیرالحق
شائع 25 اکتوبر 2024 02:03pm

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین توقیرالحق ںے کہا ہے کہ اگر حکومت معاونت کرے تو فارما سیکٹرکی برآمد 3ارب ڈالرتک لے جانا ممکن ہے۔

آج نیوزکے مارنگ شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں فارماسیوٹکلزکی برآمدات 34 کروڑ10 لاکھ ڈالر ہے جبکہ ملک میں فارماسیوٹیکلز کی 95 فیصد پیداوارمقامی ہے۔

توقیرالحق نے کہا کہ اگرحکومت ہماری معاونت کرے تو اسے ہم 3 ارب ڈالرسے زائد تک لے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں اس وقت فارما سیکٹر کی برآمد 28 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

چیئرمین نےمزید بتایا کہ جیسے اسٹیٹ بینک نے آئی ٹی کےشعبےسےوابستہ لوگوں کو سہولت دینےکے لیے خصوصی زرمبادلہ اکاؤنٹس میں ان کی برآمدی آمدنی کے35 فیصد تک برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے،، ایسے ہی فارما کےشعبے کے لیے بھی سہولیات دی جائے تو اس سے یقینی طورپر ایکسپورٹ میں اضافہ کیاجاسکتا ہے۔

پاکستان

karachi

PHARMACEUTICAL SECTOR