ماڈل اسکول میں طلبا سے زیادہ اساتذہ کی تعداد پر آج نیوز کی خبر پر ایکشن
کندھ کوٹ کے علی بلاول ڈومکی ماڈل اسکول میں اساتذہ کی تعداد طلبا سے زیادہ ہونے پر آج نیوز کی خبر کے بعد محکمہ تعلیم حرکت میں آگئی۔
کندھ کوٹ کے علی بلاول ڈومکی ماڈل اسکول جہاں 23 طلبا کے مقابلے میں 39 اساتذہ تعینات ہیں۔ آج نیوز کی رپورٹ پر محکمہ تعلیم کے آفسران کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے اضافی اساتذہ کے تبادلوں کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ارشاد احمد بکھرانی نے ’آج نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس ٹی آر کی نئی پالیسی کے مطابق اب 40 طلبا پر ایک استاد مقرر ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اس اسکول سے اساتذہ کو اس پالیسی کے تحت دیگر اسکولوں میں شفٹ کیا جائے گا۔
ادھر تعلقہ ایجوکیشن آفیسر عبدالقادر چاچڑ نے ’آج نیوز‘ کی رپورٹنگ کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو بہتر تعلیمی نظام کی جانب قدم قرار دیا۔
Comments are closed on this story.