انٹربورڈ امتحانات کے نتائج میں تاخیر، آئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات عہدے سے فارغ
آئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا
کراچی: حیدرآباد انٹربورڈ میں نتائج کے اعلان تاخیر کرنے کے معاملے پر آئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات کو عہدے سے دستبردار کر دیا گیا۔
آئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ حیدرآباد نے آئی ٹی مینیجر کا تبادلہ کردیا اور ناظم امتحانات کے اختیارات ڈپٹی سیکرٹری کو تفویض کردیے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ دونوں افسران کو نتائج کی تیاری میں کوتاہی برتنے اور غیر سنجیدہ رویے پر ہٹایا گیا ہے جب کہ چیئرمین بورڈ نے نتائج میں تاخیر سے متعلق تین رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔
Hyderabad
interboard
late result annouce
مقبول ترین
Comments are closed on this story.