Aaj News

جمعہ, اکتوبر 25, 2024  
21 Rabi Al-Akhar 1446  

لوگ ہمیں سمجھ گئے مگر جسٹس یحیی آفریدی کو کوئی نہیں سمجھ پایا، چیف جسٹس قاضی فائز

جسٹس یحیی آفریدی کو ہم نہیں سمجھ سکے، جسٹس یحیی آفریدی کا لیول ہم سے اوپر ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
شائع 25 اکتوبر 2024 11:11am
تصویر: قائداعظم یونیورسٹی /آفیشل ایکس ہینڈل
تصویر: قائداعظم یونیورسٹی /آفیشل ایکس ہینڈل

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ جسٹس یحیی آفریدی کو ہم نہیں سمجھ سکے، جسٹس یحیی آفریدی کا لیول ہم سے اوپر ہے۔

پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کی جانب سے الوداعی عشائیہ کے موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے عشائیے میں تاخیر سے پہنچنے کی دو وجوہات ہیں، جسٹس نعیم اختر افغان نے تاخیر کی ایک وجہ ہیں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا آپ کی پہلے حجامت ہوگی پھر آپ آئیے گا، میں حجامت کیلئے گیا مگر وہاں ایک بندہ فیشل کروا رہا تھا جو کبھی ختم نہ ہونے والا تھا، ان دو باتوں کی وجہ سے تاخیر سے پہنچا ہوں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جسٹس یحیی آفریدی کو ہم نہیں سمجھ سکے، جسٹس یحیی آفریدی کا لیول ہم سے اوپر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ٹاک شو میں دیکھا جس میں کہا جارہا تھا چیف جسٹس نے یہ فیصلہ دیا اور فلاں جج یہ فیصلہ دے گا، فل کورٹ میں سب ججز موجود تھے سب کے بارے میں اندازہ لگایا جارہا تھا، مگر جسٹس یحیی آفریدی کا کہا گیا کہ ان کا کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ کیا فیصلہ دیں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ’ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ جسٹس یحیی آفریدی جو بھی فیصلہ دیں گے آئین و قانون کے مطابق ہوگا، لوگ ہمیں سمجھ گئے مگر جسٹس یحیی آفریدی کو کوئی نہیں سمجھ پایا‘۔

پاکستان

Justice Qazi Faez Isa