Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی تیل کی بادشاہت کو خطرہ! ایک غریب ملک نے دنیا کا سب سے بڑا تیل کا کنواں دریافت کر لیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہو سکتا ہے
شائع 25 اکتوبر 2024 03:48pm
بسکریہ پیکسا بے
بسکریہ پیکسا بے

دنیا کے تیل کی مارکیٹ میں بڑی ہلچل! سعودی عرب اور امریکہ جیسے تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کے لیے ایک بڑا چیلنج سامنے آ گیا ہے۔ ایک چھوٹا اور غریب ملک گویانا جس کا شاید آپ نے پہلے کبھی نام نہ سنا ہو، اس ملک نے دنیا کا سب سے بڑا تیل کا کنواں دریافت کیا ہے۔ یہ دریافت گویانا کو تیل کی دنیا میں نمایاں مقام دلانے کے لیے تیار ہے اور اس کا اثر سعودی تیل کی بادشاہت پر بھی پڑ سکتا ہے۔

گویانا جو کہ پہلے ہالینڈ کی کالونی رہ چکا ہے اور جس کی آبادی صرف 800,000 ہے، غربت زدہ اور بنیادی سہولتوں کی کمی کا شکار رہا ہے۔ لیکن سمندر کے کنارے تیل کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کے بعد یہ ملک مستقبل میں تیل کی دولت سے مالا مال ہونے والا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گویانا کے پاس کم از کم 10 ارب بیرل تیل کے ذخائر ہیں اور یہ مقدار شاید اس سے بھی زیادہ ہو۔

یہ دریافت نہ صرف گویانا کے لیے بلکہ پوری دنیا کی تیل کی مارکیٹ کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ 2035 تک گویانا 1.7 ملین بیرل تیل یومیہ پیدا کرنے لگے گا جو اسے دنیا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر دے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہو سکتا ہے کیونکہ گویانا کی یہ دریافت تیل کی عالمی منڈی کو کافی حد تک تبدیل کر سکتی ہے۔ اگر گویانا اپنی تیل کی پیداوار کو بڑھاتا ہے تو وہ سعودی عرب اور امریکہ جیسے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

گویانا نے 2022 میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی جس کا تناسب 57.6 فیصد تھا۔ تیل کی یہ دریافت ملک کی اقتصادی ترقی کو مزید تیز کرے گی۔

تیل کی اس دولت کے ساتھ گویانا آنے والے سالوں میں تیل کی پیداوار میں سب سے آگے نکل سکتا ہے اور عالمی منڈیوں میں اپنا مقام بنا سکتا ہے۔

world

Saudia Arabia

Petroleum products

economic recovery

America

globally