Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی میں ملازمت کے خواہش مند افراد کیلئے خوشخبری

دبئی حکام نے اچھی خبر شہریوں کو سنا دی
شائع 25 اکتوبر 2024 10:10am

دبئی میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

دبئی کو اگلے 6 سالوں میں ایک لاکھ 85 ہزار نئے ملازمین کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال 2030 تک دبئی ائیرپورٹ شہریوں کو ایک لاکھ 85 ہزار کو نوکریاں فراہم کرے گا۔

پاکستانیوں کیلئے دبئی میں ٹریڈ لائسنس حاصل کرنے کا آسان طریقہ متعارف

خبر رساں ادارے نے بتایا کہ نئی ملازمتوں کی فراہمی کے بعد دبئی ائیرپورٹ سے وابستہ ملازمین کی تعداد 8 لاکھ سے زائد ہوجائے گی۔

دبئی دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کی میزبانی کیلئے بھی تیار

مزید برآں دبئی کا المتکوم ائیرپورٹ تیزی سے مزید ائیرلائنز کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہے۔

dubai

Jobs

dubai airport