جنوبی کوریا میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں نامعلوم افراد نے اسرائیلی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق نامعلوم افراد نے سفارتخانے کی چھٹی کے دن داخل ہوکر اس کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ یہ دھاوا ایک مذہبی تہوار کی مناسبت سے ہوا، جس کی وجہ سے سفارت خانہ بند تھا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی بھی سفارتی عملے کو نقصان نہیں پہنچا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد رونما ہونے والے انسانی بحران سے تل ابیب کے خلاف سرحد پار نفرت کے واقعات پیش آئے ہیں۔
اس سے قبل غزہ کے باشندوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک زوردار دار بم دھماکا ہوا تھا۔
بھارت میں بھی اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوچکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سفارتخانے کے ترجمان نے زور دار دھماکے کی تصدیق کی تھی۔
Comments are closed on this story.