Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کردی

وزیرِخزانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے واشنگٹن میں ہیں، ایشین انفرا اسٹرکچر بینک سے بھی بات چیت
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2024 09:44am

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے مزید ایک ارب کی فنڈنگ کے لیے باضابطہ درخواست دی ہے۔ یہ فیصلہ آئی ایم ایف کے اس خصوصی میکینزم سے مستفید ہونے کے لیے کیا گیا ہے۔

آر ایس ٹی کے نام سے قائم یہ میکینزم کم اور متوسط آمدنی والے ممالک اپنی معیشتوں کو بیرونی دھچکوں سے بچانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

واشنگٹن میں برطانوی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں وفاقی وزیرِخزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ہم نے بین الاقوام مالیاتی فنڈ کو باضابطہ رسمی درخواست دے دی ہے۔

وفاقی وزیرِخزانہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے موسمِ خزاں کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکی دارالحکومت میں ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے گزشتہ ماہ پاکستان کے لیے خصوصی بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دی تھی۔ آئی ایم ایف کے ریزیلینس اینڈ سسٹینیبلٹی ٹرسٹ کے ذریعے مزید فنڈنگ کی بھی گنجائش ہے یعنی پاکستان چاہے تو باضابطہ درخواست دائر کرکے عالمی ادارے سے فنڈنگ مانگ سکتا ہے۔

پاکستان اس وقت ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے مجوزہ پانڈا بونڈز کی ترویج کے لیے قرضے کے حصول کے حوالے سے بات چیت کر رہا ہے۔ پانڈا بونڈز کا ابتدائی اشو 20 سے 25 کروڑ ڈالر کا ہوگا۔

World Bank

IMF

RST

MUHAMMED AURANGZEB

ONE BILLION DOLLAR

FORMAL PLEA